نئی اسٹڈی کے مطا بق اسمارٹ فون او رلیاپ ٹیاپ کی نیلی روشنی اپنی بینائی کو متاثرکرسکتی ہے۔ یہ نئی تحقیق سائنسی رپورٹس میں5جولائی کے روز جاری کی گئی ہے۔
یونیورسٹی آف ٹولیڈو کی تحقیق میں کہاگیا ہے کہ اس قسم کے فون لیاپ ٹاپ او رٹیلی ویثرن کو بند کرتے وقت طویل مدت تک نکلنے والی نیلی روشنی‘ بینائی پر اثر کرسکتی ہے اور اس سے زہریلا مادہ نکلتے ہیں جو آنکھوں کی روشنی کے سل نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے۔
حالانکہ آپ کے سل فون سے نکلنے والے روشنی اگر کم حد تک رہی تو اس کو برداشت کیاجاسکتا ہے مگر یہ زیادہ ہوجائے تو آنکھوں کی بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔ اس میں یہ بھی بات سامنے ائی ہے کہ نیلی روشنی ’’ فوٹو ریسپٹر خلیات میں زہریلی مادہ پیدا کرنے کی کا ردعمل ثابت ہوسکتا ہے‘‘۔
اس سے پیدا ہونے والی آنکھوں کی مضراثرات عمر کی مناسبت سے بڑھتے جاتے ہیں اور اس کی وجہہ سے اندھا پن بھی آنے کی امکانات ہوتے ہیں۔
اس طرح کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے لوگوں کو دھوپ کا چشمہ استعمال کرنا ضروری ہے اور اندھیرے میں اسمارٹ فون‘ لیاپ ٹاپ اور اس طرح کے دیگر آلات کا استعمال کرنے سے بچنے کی ضرورت ہے۔
ان دنوں کچھ سل فون کمپنیوں نے اسکرین پر بلیو لائٹ فلٹر لگانا شروع کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ایک اچھا ائیڈیا بھی ہے۔
مگر ایسے آلات جس پر فلٹر نہیں لگا ہے تو ایسے صارفین کو اپنی آنکھوں کے بچاؤمیں زعفرانی رنگ کا چشمہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے تو بلیو لائٹ کو روکنے میں مددگارثابت ہوسکتا ہے۔
سیاست نیوز