حیدرآباد۔ دہلی چیف منسٹر او ر عام آدمی پارٹی کے سربراہ اریندکجریوال نے اپنے ایک انٹرویو میں دعوی کیاہے کہ بہار الیکشن سے قبل اے ائی ایم ائی ایم کے تلنگانہ اسمبلی میں فلور لیڈر اکبر الدین اویسی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کے درمیان میں امیت شاہ کے گھر میں ہی ملاقات ہوئی تھی
اور اس میں طئے پایاگیا تھا کہ بہار کے تمام مسلم اسمبلی حلقوں پر ایم ائی ایم اپنا امیدوار ٹہرایا اور ایسی تقریریں کریں
جس سے نفرت آمیز ماحول اضافہ اس کے علاوہ اکبرالدین اویسی حیدرآباد میں بھی ایسی نفرت بھریں تقریریں کریں جس کی وجہہ سے ملک کے کونے کونے تک سوشیل میڈیاکے
ذریعہ ان تقاریر کو پہنچاکر بہار کے اسمبلی الیکشن کے ماحول کو فرقہ وارانہ رنگ دیاجاسکے۔
ارویند کجریوال نے ان تمام دعوؤں کی بنیاد پر امیت شاہ کے قریبی اور پیشہ سے وکیل گجرات کے ساکن جتین اہوجا کی ایک چٹھی کا حوالہ دیا اور اس ویڈیو میں ارویندر کجریوال نے وہ چٹھی بھی بتائی۔ پیش ہے ویڈیو