بھوپال : گواہ ‘ پنجاب اور گجرات میں اپنی پارٹی کی توسیع کے بعد عام آدمی پارٹی کے قومی کنونیر اور دہلی کے وزیراعلی ارویندر کجریوال کی نظر اب مدھیہ پردیش پر ہے۔
اس سلسلہ میں ارویندر کجریوال کل بھوپال میں ایک ریالی سے خطاب کرنے والے ہیں۔ پارٹی کی مدھیہ پردیش یونٹ کے کنونیر آلوک اگروال نے یوا ین ائی کو بتایا کہ مسٹر کجریوال کل بھوپال میں پر’’یورتن ریالی ‘‘کو مخاطب کریں گے۔اگروال کے مطابق اس دوران مسٹر کجریوال نوٹ بندی او رشیو راج سنگھ چوہان کی مبینہ بد انتظامی کے خلاف تقریرکریں گے او رمدھیہ پردیش میں اقتدار کی تبدیلی کی عوام سے اپیل کریں گے ۔
اور اس پارٹی میں ریاست بھر کے پارٹی کارکنوں کے شامل ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔ ایساکہا جارہا ہے کہ ارویند کجریوال ویاپم گھوٹالہ اور دیپاولی کی رات کو بھوپال جیل سے فرار سیمی دہشت گردوں کی تصادم میں مارجانے کے واقعات کواپنی تقریر کا موضوع بناتے ہوئے ریاستی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کریں گے ۔بطور وزیراعلی بھوپال کو یہ ان کا پہلا دورہ ہے ۔
قبل ازیں وہ پارٹی سربراہ کی حیثیت سے دو مرتبہ بھوپال کا دورہ کرچکے ہیں۔دہلی میں عام آدمی پارٹی اقتدار میںآنے کے بعد کجریوال کا دیگر ریاستوں کے دورے پر ہیں