ارون جیٹلی کی اہلیہ سنگیتا جیٹلی بجٹ سے ناخوش

نئی دہلی ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی بجٹ میں متوسط طبقہ اور عام آدمی کیلئے کچھ نہ دیئے جانے پر ناراض افراد میں وزیرفینانس ارون جیٹلی کی اہلیہ سنگیتا جیٹلی بھی شامل ہیں۔ کل پارلیمنٹ میں پیش کردہ مرکزی بجٹ 2018ء کو بہترین اور ہندوستان کے مستقبل کیلئے شاندار قرار دے کر حکومت اپنے منہ میاں مٹھو بن رہی ہے اور خود اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے لیکن عام آدمی اس بجٹ سے ناراض دکھائی دے رہا ہے۔ نریندر مودی حکومت کی مدت کا آخری بجٹ آنے والے عام انتخابات کو پیش نظر رکھ کر تیار کیا گیا لیکن ارون جیٹلی کی اہلیہ نے اس بجٹ کو مایوس کن قرار دیا۔ وہ 10 میں سے 9 نمبر دیئے جبکہ ارون جیٹلی کے فرزند نے اپنے والد کے بجٹ کو 10 میں سے 10 نمبر دے کر اظہاراطمینان کیا۔