نئی دہلی۔سماجی کارکن نتاشا پونا والانے فلم پروڈیوسر ریہائی کپور کو ان کی 32ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے چہارشنبہ کی صبح ایک تصوئیر پوسٹ کی ۔ مذکورہ تصوئر سوئزرلینڈ میں لی گئی ہے ‘ جہاں پر زیادہ تر بالی ووڈ ستارے اکاش امبانی اور شولوکا مہتا کی شادی کی بعد منعقد ہونے والی پارٹی میں مدعو ہیں۔
افواہوں کا شکار جوڑا ارجن کپور‘ ملائکہ اروڑا‘ ریہائی کے بوائی فرینڈ کرن بولانی اور نتاشاہ کے شوہر ادار بھی پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھائی دے رہے ہیں۔نتاشا نے اپنے پوسٹ میں ریہائی کپور کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
ریہائی او رسونم کپور کے چچازاد بھائی ہیں ارجن کپور اور وہ مبینہ طور پر ملائکہ اروڑا کے ساتھ ڈیٹنٹگ پر ہیں‘ جو تصویر میں ملائکہ کے پیچھے مسکراتے ہوئے کھڑے دیکھے جاسکتے ہیں
ملائکہ اروڑا او رارجن کپور نے اب تک اس بات کا تسلیم نہیں کیا کہ وہ ڈیٹنگ پر ہیں۔تاہم مختلف مواقعوں پر انسٹاگرام کے ذریعہ کافی ویتھ کرن چھ کے موقع پر دونوں نے اشارۃً اس بات کا اظہار کیا۔پرینکا نے بھی کافی ویتھ کرن کے شومیں کہاتھا کہ ’’ وہ جانتی ہیں کہ ارجن او رملائکہ ڈیٹنگ کررہے ہیں‘‘۔
اس کے علاوہ پچھلے ماہ ملائکہ کا بیا ارہان بھی ارجن کے ساتھ لنچ پر گیاتھا۔ سابق میں ملائکہ اروڑا نے ایکٹر او رفلم میکر ارباز خان سے شادی کی تھی اوردونوں کا بیٹا ارحان ہے۔
غیر مصدقہ ذرائع سے یہ خبر فلمی دنیا میں گشت کررہی ہے کہ اپریل میں ملائکہ اور ارجن کپور کرسچن شادی کریں گے۔ جہاں تک کام کا معاملہ ہے تو ارجن کپور فی الحال پانی پت ‘ سندیپ او رپنکی فرار او رانڈیا موسٹ وانٹیڈکی آنے والی فلمیں ہیں