اداکارہ پرینکا چوپڑہ کا سب سے بہترین وقت ’’اذان‘‘ ہے
نئی دہلی۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قارئین آپ کو یاد ہوگا کہ گزشتہ سال 2017ء میں بے سرا، ناہنجار گویا سونو نگم نے متنازعہ ریمارک کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ’’میں مسلمان نہیں ہوں تاہم مجھے روزانہ صبح اذان کی وجہ سے اُٹھ جانا پڑتا ہے، ہندوستان سے یہ جبری مذہبی پن کب ختم ہوگا‘‘ ۔ اس ٹوئٹ کے بعد سوشیل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ میں زبردست بحث چھڑ گئی تھی۔ اس متنازعہ ریمارک کے بعد خوبرو اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے اذان پر تبصرہ کیا تھا جو نہایت تیزی سے پھیلتے ہوئے مقبولیت کی حدوں کو پار کرگیا تھا۔ اداکارہ پرینکا نے ویڈیو میں مبینہ طور پر کہا تھا کہ ’’اذان کا وقت‘‘ اس کا سب سے زیادہ خوبصورت اور مقبول وقت ہوتا ہے۔ اور اب تازہ ترین معاملہ میں اداکار و گلوکار دلجیت دوسنج نے ’’اذان‘‘ کی ستائش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’’مَیں (دلجیت) دہلی میں رہتا ہوں، یہاں سب سے اچھی چیز ’’اذان‘‘ ہے، اگرچیکہ مجھے اِن الفاظ کے معنی نہیں معلوم، کیونکہ میں اتنا سمجھ دار نہیں ہوں یعنی اصل عربی زبان جو عربی ادب کہلاتی ہے، اس سے واقف نہیں ہوںمگر ان الفاظ کی ادائی کا جو انداز ہے اور جو بول ہیں، ان سے مجھے بہت سکون ملتا ہے۔ "Pray” کسی بھی دھرم (مذہب) کا حصہ ہے، بھگوان (یعنی خدا) کی قدرت کی ، اس کی صفات میں اس کے شُکر میں جو سکون ہے، وہ زبردست ہے۔ واہ واہ!!! ’’جنتا کارپوریٹر‘‘ میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق دلجیت دوسنج نے کئی فلموں میں جیسے ’سُورما‘، ’اُڑتا پنجاب‘، ’جب ہیری میٹ سیجل‘، ’رابطہ‘ اور دیگر ہیں۔ اس ٹوئٹ کے بعد کئی دوسرے یوزرس و فالوورس نے دلجیت کی ستائش کی۔