لکھنو:دہلی پولیس کو محصول فون کال کی تحقیقات اب اترپردیش اے ٹی ایس کے حوالے کردی گئی ہے جس میں فون کرنے والے نامعلوم نے اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ( لاء اینڈ ارڈر) آنند کمار نے رپورٹرس کو بتایا کہ ’’ ہم نے تحقیقات کی ذمہ داری اے ٹی ایس کے سپرد کردی ہے۔ وی او اپی پی کے تحت فون کال کیاگیا تھا جس ٹریس نہیں کیاجاسکتا۔ ہم لوگ اس پر کام کررہے ہیں‘‘۔
ایک روزقبل 3بجے کے قریب پولیس کنٹرول کے لینڈ لائن نمبرپر فون کال آنے کے بعد دہلی پولیس چوکنا ہوگئے۔سینئر پولیس افیسر کے مطابق’’ فون کرنے والے نے کہاکہ تمہارے پاس صرف ایک گھنٹہ ہے ادتیہ ناتھ کو بچانے کے لئے اور اس نے فون منقطع کردیا‘‘۔
اسی دوران دہلی پولیس نے کال ٹریس کرنے کا بھی دعوی کیاتھا۔ دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ بھی اس معاملے کی جانچ کررہی ہے