شادی کے بعد نئے مکان میں منتقلی کاارادہ
ممبئی۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے علاقہ باندرا میں واقع گیلاکسی اپارٹمنٹ کے پڑوسی، ایک مشہور و معروف مکین کے دیدار سے محروم ہوجائیں گے کیونکہ بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان اپنے خاندان کے ساتھ بہت جلد دوسرے مقام پر منتقل ہونے کی تیاری میں ہے اور وہ نئی گرل فرینڈ لولیا وینتور کے ساتھ نئے مکان میں زندگی گذارنا چاہتے ہیں اور ان کے ساتھ والد سلیم خاں، والدہ سلمیٰ اور سوتیلی ماں ہیلن بھی ہوں گے، تاہم خاندان کے دیگر ارکان، آبائی مکان میں بدستور قیام پذیر ہوں گے۔ سلمان خاں کے چھوٹے بھائی ارباز اور سہیل، بہن الویرا اور ارپیتا کی شادی ہوگئی ہے۔ رومانیہ کی ٹیلی ویژن اینکر لولیا اب سلمان خاں کی نئی گرل فرینڈ ہے اور اپنے بوائے فرینڈ اور ان کے خاندان کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور یہ افواہ ہے کہ ماہ نومبر میں یہ جوڑا شادی کے بندھن میں باندھا جائے گا اگرچیکہ سلمان خاں نے یہ اعادہ کیا ہے کہ جب بھی شادی طئے ہوگئی اپنے مداحوں کو ٹوئٹر کے ذریعہ مطلع کروں گا لیکن قطعی تاریخ بتانے سے انکار کردیا تاہم سلمان اور لولیا کی حالیہ قربتوں سے ان کی شادی کے امکانات یقینی نظر آرہے ہیں، کیونکہ لداخ میں سلمان کی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی شوٹنگ کے موقع پر لولیا بھی اکثر و بیشتر نظر آرہی ہیں اور دونوں نے یہاں دلائی لاما سے بھی ملاقات کی ہے۔