بندیلکھنڈ۔مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت کی پولیس نے احتجاج کرنے والے کسانوں نے کپڑے اتاردئے پولیس اسٹیشن کے اندر ایک گھنٹے تک ان کی پٹائی کی۔
منگل کے روز دوپہر میں ہزاروں کسان مدھیہ پدیش کے ضلع ٹکم گڑ میں واقعہ بندیل کھنڈ کے کلکٹر دفتر پر جمع ہوئے تاکہ ایک یادواشت پیش کرسکیں۔احتجاج اس وقت پرتشدد ہوگیا جب کلکٹر نے ان سے ملنے کی نہ تو زحمت کی او رنہ ہی ان کے مطالبات قبول کئے۔
پولیس نے برہم کسانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیاس ‘ پانی کے فوراے اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔بیس سے زائد کسان اس احتجاج کے دوران زخمی ہوئے۔
آنسو گیس برساکر پولیس نے خاموشی اختیار نہیں کی‘ بلکہ پولیس نے مبینہ طور پر کسانوں کے ایک گروپ کو حراست میں لیااور انہیں پولیس اسٹیشن اندر مکمل طور پر برہنہ کرنے کے بعد ان کی بے تحاشہ پٹائی بھی کی۔
اس سے قبل بھی کسانوں کے ساتھ پولیس کی بے رحمی کے واقعات پر مشتمل رپورٹس موصول ہوئی تھی۔ جون کے مہینے میں احتجاج کے دوران ہوئی فائیرنگ میں کم سے کم پانچ کسانوں کی موت بھی واقعہ ہوئی تھی۔
Farmers beaten up, stripped in police lock-up while demanding to declare Tikamgarh(MP) drought-hit. @News18India @CNNnews18 @ChouhanShivraj pic.twitter.com/G1MJkatCR7
— Manoj Sharma (@ManojSharmaBpl) October 4, 2017