اجمیر ۔ سیلداہ ایکسپریس کے 14ڈبے کان پور کے قریب پٹری سے اترے

کانپور:دودرجن سے زیادہ مسافرین اس وقت زخمی ہوئے جب اجمیر ۔ سیلداہ ایکسپریس کے چودہ ڈبے پٹری سے اترے۔

ریل حکام کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش میں چہارشنبہ کی ابتدائی ساعتوں میں پیش آیا۔

انہوں نے کہاکہ ٹرین کے ڈبے پٹر ی سے اترانے کا واقعہ کانپور کے رورا میں پیش آیا۔ریلوے کے سینئر حکام اور ضلع پولیس عہدیداروں نے مقام واقعہ پہنچ کر راحت اور بازآبادکاری کے کام انجام دئے ۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کانپور سے دہلی کی روانگی پر تھی۔
IANS