مظفر نگر:ایک ایسے وقت جب ملک بھر میں گاؤ رکشکوں نے وبال مچایا ہوا ہے‘ ایک مسلم شخص نے اپنے دوبیگا زمین گاؤ شالہ کی تعمیر کے لئے دی ہے۔
بالاجی دھام مندر کمیٹی کے صدر ہرشیام داس گوئل نے کہاکہ’ سروت علی عمر 40نے ضلع کے پوکازی علاقے میں اپنی دوبیگا اراضی گاؤ شالہ کی تعمیر کے لئے فراہم کی ہے۔ ان کا اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے گوئل نے کہاکہ علی نے بالاجی دھام مندر کے نام پر اراضی تبدیل بھی کردی ہے۔
گاؤ رکشکوں کے متعدد واقعات ملک بھر میں رونما ہورہے ہیں‘ بشمول 55سال کے ڈائیری فارمر پیہلو خان کی راجستھان میں بربریت کے ساتھ موت کا واقعہ بھی شامل ہے