نئی دہلی۔بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کی مہم ’سمپرک فار سمرتھن‘ کے طور پر مرکزی وزیر وجئے گوئل نے ہفتہ کے روز جامعہ مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔اُردو ڈیلی انقلاب کے مطابق احمد بخاری نے منسٹر سے غیرمعمولی سوالات کئے۔
بخاری نے سب سے پہلے 2014میں مودی کے وزیراعظم کے طور پر جائزہ لینے کے فوری بعد لگائے گئے نعرے ’سب کاساتھ سب کا وکاس‘ کے نفاذ کے متعلق سوال کیا ۔شاہی امام نے کہاکہ مسلمانوں کے ساتھ گاڑیوں ‘ بسوں او ر ٹرینوں میں بدسلوکی کی جارہی ہے ۔
ہجومی تشدد کے خلاف کیوں کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔بخاری نے مزیدکہاکہ’’ الیکشن کے لئے ایک سال باقی ہے اگر کچھ کیاہے تو ‘ اس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں مگر ہمارے پاس شکایتیں بہت ہیں‘‘
'संपर्क से समर्थन' अभियान के तहत आज शाही इमाम मौलाना सैयद अहमद बुखारी जी से उनके निवास पर मुलाकात कर मोदी सरकार की चार साल की उपलब्धियों से अवगत कराया! pic.twitter.com/DMCfdhyuWl
— Vijay Goel (@VijayGoelBJP) June 9, 2018
مذکورہ مہم بی جے پی نے شروع کی تاکہ لوگوں کو پچھلے چارسالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت کے کارناموں سے واقف کراسکیں‘ اس کا مقصد مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں سے ملاقات ہے ‘ جس میں انٹرٹمنٹ او اسپورٹس کے لوگ بھی شامل ہیں تاکہ 2019کے لئے حمایت حاصل کی جاسکے۔
قبل ازیں اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت سے لکھنو میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں مذکورہ مہم کے تحت وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر لکھی کتاب پیش کی۔
اسی طرح شاہ نے سابق آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ ‘ سابق کرکٹ کپتان کپل دیو‘ یوگا گرو رام دیو‘ سابق چیف جسٹس آف انڈیا آر سی لوہاتی ‘ بالی وو ڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور صنعت کار رتن ٹاٹا سے ملاقات کی ہے۔
شاہ نے پچاس لوگوں سے حکومت کی کامیابیوں پر مشتمل تفصیلات کے ساتھ ملاقات کی ہے وہیں ہر بی جے پی کارکن پر کم سے کم دس لوگوں سے ملاقات کرکے حکومت کی کارناموں سے واقف کرانے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے
سیاست ویب ٹیمّ