لوک سبھا الیکشن ابھی کرائیں گے تو بی جے پی سب سے بڑی پارٹی کے شکل میں سامنے ائے گی لیکن اکثریت کے تعداد سے دور رہ سکتی ہے۔حالیہ دنوں میں لانچ ہوئے نئے ایپ کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق بی جے پی کو نقصان کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
وہیں سروے کے حساب سے کانگریس 2014کے مقابلہ بہتر مظاہرہ کرسکتی ہے او راس کی سیٹوں میں اضافہ ممکن ہے مگر حکومت بنانے کے عمل سے کافی دور دیکھائی دے رہی ہے۔
سروے کے مطابق اگلے حکومت کی تشکیل میں علاقائی جماعتوں کا رول کافی اہمیت کاحامل ہوسکتا ہے۔
نتیا ایپ کا دعوی ہے کہ یہ سروے دو کروڑ لوگوں کے درمیان میں کیاگیاہے۔ سروے ان لائن او ر فون کے ذریعہ کیاگیاہے۔ بتادیں کہ مذکورہ ایپ کے ذریعہ آپ بھی تفصیلات سے واقفیت حاصل کرسکتے ہیں۔
پچھلے ماہ اس ایپ کولانچ کیاگیاتھا۔ اس ایپ میں سبھی اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کا رپورٹ کارڈ ملے گا۔ سروے کے مطابق بی جے پی کو ہندی زبان کے ان حصوں میں225سیٹوں پرنقصان اٹھانا پڑسکتا ہے جہاں پر پارٹی 2014میںیہاں سے 190سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔
سال2019میں بی جے پی کو 128سیٹیں ملنے کا قیاس لگایاگیا ہے۔ اترپردیش میں بی جے پی کی سیٹیں71سے 48ہوسکتی ہیں۔
بہار میں دس سیٹوں پر نقصان دیکھایاگیاہے۔ اس کے بدلے بی جے پی کو مغربی بنگال او راڈیشہ جیسی ریاستوں میں مضبوط ہوتی دیکھائی دے رہی ہے لیکن یہ اتنی نہیں ہے جس سے ہندی حصہ میں ہونے والے نقصان کی بھرپائی کی جاسکے