کوزیکوٹی:راشٹرایہ سیوم سنگھ( آر ایس ایس) کے کلاچے کے قریب ندا پورم میں واقعہ دفتر میں بم پھینکنے کے ایک روز بعد کچھ نامعلوم افراد نے ویشنومانگلم کے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ( سی پی ایم ) کے دفتر میںآگ لگادی۔
پچھلی رات کو پیش ائے واقعہ میں کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔آر ایس ایس دفتر پر کئے گئے حملے ‘ آر ایس ایس کے تین کارکن کو گہرے چھوٹ لگی۔ جنھیں کوزیکوٹی کے سرکاری میڈیکل کالج میں علاج کے لئے شریک کیاگیا۔
مذکورہ حملہ آر ایس ایس لیڈر کندن چندروات کی جانب سے کیرالا چیف منسٹر پی وجئے ین کا سرلانے والے کو ایک کروڑ روپئے کے انعام کااعلان کرنے کے بعد کیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ تھا کہ ’’ اگر کوئی کیرالا چیف منسٹر جو آر ایس ایس کارکنوں کا قاتل ہے اس کا سر لاتا ہے تو میرے پاس ایک کروڑ روپئے تک کی جائیداد ہے میں اس کے انعام کے طور پر پیش کردونگا‘‘۔