کانپور۔سرکاری اسکول میں آوارہ گھومنے والے میویشیوں کو بند کرنے کے واقعہ پر جمعہ کے روز بدھنو علاقہ کے ناگوان گاؤں کے کسانوں اور پولیس کے درمیان آوار ہ میویشیوں کے متعلق کوئی کاروائی نہ کرنے پر تصادم پیش آیاجس میں کئی لوگ بشمول تین پولیس جوان زخمی ہوگئے اور پولیس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایاگیا۔
کسانوں کا دعوی تھا کہ آوارہ جانور ان کی فصلیں تباہ کررہی ہیں۔پولیس نے پچاس لوگوں پر تشدد برپا کرنا او رغیر قانونی طریقے سے اسکول میں میویشوں کو بند کرنے کا ایک مقدمہ درج کردیاگیا۔
پولیس نے کہاکہ ’’ اب تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے‘‘اور مزیدکہاکہ واقعہ کے فوری بعد اسکول کے ہیڈ ماسٹر کوریان پولیس اؤٹ پوسٹ سے رجوع ہوئے اور شکایت درج کرائی۔
جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ میویشی غیر قانونی طریقے سے اسکول میں بند ہیں۔
اس کے فوری بعد کسان جنھوں نے مبینہ طور پر جانوروں کو اسکول میں بند کیاتھا موقع پرجمع ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔
جب پولیس نے کسانوں سے کہاکہ جانوروں کو جانے دیں تو مبینہ طورپر ان کی فصلیں تباہ کرنے کی بات پر کسانوں کے ساتھ بحث تکرار شروع ہوگئی ۔
بعدازاں پولیس کے ساتھ ان کا تصادم ہوا اور عینی شاہدکے مطابق پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا‘ جس میں تین پولیس جوان زخمی ہوگئے