آسڑیلیا کی حکومت ’’برقعہ پر امتناع‘‘ کی تائیدنہیں کریگی

کینبرا: وزیراعظم آسٹریلیا میلکام ٹرنبول نے جمعرات کے روز یہ کہاکہ ملک میں ’’برقع پر امتناع‘‘ پر غور نہیں کیاجارہا ہے انہوں نے یہ بیان میڈیا رپورٹ کے پیش نظر دیاجس میں ملک کے ایک سنیٹر پالین ہنسین کی جانب سے اگلے سال پارلیمنٹ میں اس قسم کے قانون کی پیشکش کااشارہ دیا تھا۔

زنہیوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہنسین اس وقت آگے ائے جب اسی ہفتے جرمن وائس چانسلر انجیلہ مارکل نے برقع پر امتناع میں اپنے تائیدکا اعلا ن کیا ہے مگر ٹرنبیل نے آسٹریلیا ایسے کسی چھوٹی امتناع پر کی بھی حمایت نہیں کریگا۔

یورپ اور اسڑیلیا کی ایمگریشن کی صورت حال کافرق کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرنبول نے کہاکہ آسٹریلیا سرحد کی حفاظت پروگرام کا مطلب مستحق تارکین وطن کی مکمل جانچ کے بعد وہ اسٹریلیا میں داخل ہوسکتے جن سے عوام کو کسی قسم کا خطرہ نہ ہو۔

ٹرنبول نے کہاکہ’’ ظاہر ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں یوریب میں بے قابواور بے ضابطہ تارکین وطن کی وجہہ سے یورپ کا کیاحال ہورہا ہے‘‘۔

وزیراعظم نے کہاکہ’’ ہم ایک خوددار اور رحم دل قوم ہیں‘ ہم پناہ گزین قبول کرتے ہیں‘ مگر اسٹریلیا کی عوام کو ان کی حکومت سے توقع ہے ناکہ عوام اسمگلروں سے جو یہ فیصلہ کریں گے کون یہاں ائے‘‘

IANS