نئی دہلی:اتوار کے روز آسام میں ریکٹر اسکیل کے مطابق 4.7 سے معمولی شدت سے زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
نیشنل سنٹر فار سیسمالوجی اور ارتھ سائنس منسٹری کی ایک یونٹ کے مطابق آسام کے دھابوری ریجن میں رات 9:27کے وقت دس کیلو میٹر اندر زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
تاہم فی الحال کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ نارتھ ۔ ایسٹ علاقے اس طرح کے زلزلوں کے جھٹکوں کے سبب کافی مشہور ہے