گوہاٹی ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آسام کے ادولگڑی ضلع میں رنگیا دکھرا گاؤں انٹر سٹی ایکسپریس ٹرین میں ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں 14 افراد زخمی ہوئے ۔ شام تقریبا 7-30 کو ٹرین نمبر 15815 میں دھماکہ ہوا ۔ یہ ٹرین کمکھیا ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی ۔ انسپکٹر جنرل پولیس انوراگ اگروال نے بتایا کہ پولیس ٹیم فوری مقام پر پہونچ گئی ہے لیکن یہاں اب تک کسی بھی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ۔ زخمیوں کو دواخانہ میں منتقل کیا گیا ہے ۔ شمال مشرقی فرنٹیر ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ صرف 3 مسافرین زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔ یہ دھماکہ پاسنجر ٹرین کے چوتھے کوچ میں ہوا ۔۔