آسام اسمبلی کے نو منتخب ڈپٹی اسپیکر ہاتھی پر سے گر پڑے 

 

کریم گنج (آسام ) : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے لیڈر اور آسام اسمبلی کے نو منتخب ڈپٹی اسپیکر کرپاناتھ ملا کا استقبال پارٹی کے حامیوں کی جانب سے ہاتھی سے کیا گیا ۔اسی دوران ہاتھی کی پیٹھ پر سوار کرپاناتھ اچانک ہاتھی پر سے نیچے گر گئے ۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اپنے حلقہ راتابری پہنچے ۔ جہاں ان کے حامیو ں نے اس خوشی کے موقع پر انہیں ہاتھی پر سوار کروایا جہاں سے وہ گر پڑے ۔

لیکن اس حادثہ میں زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ملاہ ڈپٹی اسپیکر بننے کے بعد اپنے حلقہ میں پارٹی کارکنوں اور حامیوں سے ملاقات کے لئے آئے تھے ۔ اس خوشی کے موقع پر پارٹی کارکنوں نے انہیں ہاتھی کی سواری کرنے کیلئے بضد ہوگئے ۔ ہاتھی کی سواری کے دوران وہ گر پڑے ۔ وہ جیسے ہی زمین پر گرے تب تیزی سے زمین سے اٹھ کھڑے ہوئے اور لوگوں کو مسکراتے ہوئے دیکھنے لگے ۔ واضح رہے کہ ملاہ کو ۲۶؍ ستمبر کوہی ڈپٹی اسپیکر کے عہد ہ پر فائز کیاگیا ۔

 

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=quJLbdM-ihk