نئی دہلی۔ حکومت او رآر بی ائی کے بیچ پچھلے کچھ ہفتوں سے چل رہے تناؤ کے دوران قیاس لگایاجارہا ہے کہ نومبر9کے روز آر بی ائی کے گورنر نے وزیراعظم نریندر مودی اور اس کے بعد وزیر مالیہ ارون جیٹلی سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق آر بی ائی گورنر ارجت پٹیل پچھلے ہفتے نئی دہلی میں تھے اور انہو ں نے وزیراعظم دفتر( پی ایم او) کے عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع نے کہاکہ آخر میں پٹیل نے وزیراعظم نریند رمودی سے بھی ملاقات کی ۔
اس کا مقصد تنازعہ کو ختم کرنا تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چھوٹی اور ایس ایم ائی کے نقدی بحران کو دور کرنے کے لئے آر بی ائی کی جانب سے کچھ قوانین میں ڈھیل دئے جانے کی بھی توقع ہے۔
لیکن ابھی اس کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ غیر بینکی اداروں کے مالی بحران کو دور کرنے کے لئے دونوں میں کس قسم کی بات چیت ہوئی ہے۔