ائی ایس نے22سالہ کردیش فائیٹر کے سر پر 1بلین ڈالر کی پیش کش کی۔

ڈنمارک:ائی ایس نے کردیش لڑاکو 22سالہ جوانا بالانی کا سر لانے والے کے لئے ایک ملین ڈالر کی رقم مختص کی ہے ۔

ڈنمارک کی رہنی والی خاتون کے متعلق یہ خبر یوروپی میڈیا کی سرخیاں بٹور رہی ہے۔ شام اور عراق میں حصہ لینے والی کردیش فوج میں یہ سب سے آگے رہی تھی۔ وطن واپسی کے بعد ان کے بیرونی سفر پر جانے پر تحدیدات نافذ کردئے گئے ۔

اس کاپاسپورٹ بھی ضبط کرلیاگیا ۔اس نے نیویارک پوسٹ کو دئے گئے ایک انٹریو میں کہاتھا کہ کسی بھی دہشت گرد گروپ میں شمولیت اختیار کرنا آسان کام نہیں ہے۔ایک سال قبل شام سے اس واپس لوٹا دیاگیا تھا۔وہ عراق میں فوجی یونیفارم میں عراقی فوج کے ساتھ بھی دیکھی گئی تھی۔

ڈنمارک میں اس کے سرگرمیوں پر عدالتی کاروائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ ہوسکتا ہے اس کو چھ ماہ کی سزاء بھی ملے گی۔