ممبئی: ہندوستان کو ’ہندوراشٹرا ‘ بنانے کے لئے راشٹرایہ سوم سیوک سنگھ سربراہ موہن بھگوات کا بطور صدر انتخاب بہتر فیصلہ ہوگا۔
شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے روات نے یہ بات کہی۔ رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ’’ یہ ملک کا سب سے اونچا عہدہ ہے۔
جس پر کسی صاف ستھری شبہہ والے شخص کا تقرر کیاجاناچاہئے۔ ہم نے سنا ہے صدر کے لئے موہن بھگوات کا نام مشاورت میں ہے۔
اگر ہندوستان کو ’ہندوراشٹرا‘ بنانا ہے تو بھگوات کا نام ایک بہتر انتخاب ہوگا۔مگر فیصلہ( ان کے امیدوار کی تائیدکا) ادھوجی کریں‘‘
۔صدراتی انتخاب کے لئے حکمت عملی کی تشکیل پر مشاورت کے لئے نریندر مودی کے میزبانی میں دئے جانے والے ڈنر پر شرکت کے متعلق پوچھے گئے سوال کے راست جواب دیتے ہوئے ماتوشری( ممبئی میں ادھوٹھاکرے کی رہائش )میں بہترین کھانہ پکایاجاتا ہے۔
سینا لیڈر نے کہاکہ’’ پچھلے دو صدراتی انتخابات میں بالا صاحب(ٹھاکرے)مخالف سمت اقدام اٹھاتے ہوئے قوم کے مفاد میں کام کیاہے۔
یہاں تک کہ صدارتی امیدوار انتخابات کے متعلق مشاورت کے لئے ’ماتوشری‘ بھی ائے تھے۔راوت نے کہاکہ’’ جس کسی کوبھی ووٹ چاہئے وہ ’ماتوشری‘ ائے۔
ہم با ت چیت کے لئے تیار ہیں ماتوشری میں بہترین کھانا تیار ہوتا ہے‘‘۔