نئی دہلی:کشمیر میں بدامنی کے دوران آر ایس ایس جولائی میں اپنا سالانہ اجلاس جموں میں منعقدکرنے جارہا ہے‘ علیحدگی پسندوں کو یہ دیکھانے کے لئے کہ وادی ملک کا اٹوٹ حصہ ہے۔
سنگھ کے ذرائع نے بتایا کہ راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ( آر ایس ایس) سربراہ موہن بھگوت‘ بی جے پی صدر امیت شاہ اور وی ایچ پی لیڈران مجوزہ تین روزہ میٹنگ میں شرکت کریں گے جو جولائی 18سے 20تک چلے گی۔
ذرائع نے یہ بھی کہاکہ’’ وقت اور اجلاس کاتعین اس لئے کیاگیا ہے تاکہ علیحدگی پسندوں کو کشمیر وادی میں یہ پیغام دیا جاسکے مذکورہ خطہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور سنگھ اس کے اتحاد کے لئے نہایت سنجیدہ بھی ہے‘‘