آدرش اسکام: اشوک چاوان کو ممبئی ہائیکورٹ سے راحت

استغاثہ کیلئے سی بی آئی کو گورنر ودیاساگر راؤ کی اجازت کالعدم
ممبئی ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر اشوک چاوان کو ایک بڑی راحت پہنچاتے ہوئے ممبئی ہائیکورٹ نے آدرش ہاؤزنگ اسکام میں کانگریس کے ریاستی صدر کے خلاف استغاثہ کی کارروائی کیلئے گونرر سی ایچ ودیا ساگر راؤ کی طرف سے سی بی آئی کو 2016ء میں دی گئی اجازت کو کالعدم کردیا۔ جسٹس رنجیت مورے اور جسٹس سادھنا جادھو پر مشتمل بنچ نے کہا کہ گورنر کی طرف سے دی گئی اجازت جائز و ناقابل استقرار نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ سی بی آئی کی طرف سے پیش کردہ کسی تازہ مواد پر مبنی نہیں تھی جس کو مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالتوں کی طرف سے کسی قابل قبول ثبوت کے طور پر غور کیا جاسکتا تھا۔