پاکستان:بلوچستان کے ضلع نوشاکی سب سے بڑے خاندان کے طور پر یہاں کے ساکن70سال کے عمر رسیدہ شخص حاجی عبدالمجید مینگال کے خاندان کا نام آبادی کے متعلق جاری مردہ شماری میں شامل کیاگیا ہے ۔
مذکورہ آبادی کی ٹیم نے عبدالمجید کے خاندان کا پتہ لگایا جس کے 42بچے ہیں۔
انہیں چھ بیویوں سے 54بچے تھے‘ جن میں12کی موت واقع ہوگئی ۔ اور ان کی دو بیویوں کی بھی موت واقعہ ہوگئی ہے اب ان کے ساتھ چار بیویاں بقید حیات ہیں۔ان کے 42بچوں میں 22لڑکے اور 20لڑکیاں ہیں جس میں ایک نومولود لڑکا بھی شامل ہے۔
عبدالمجید جو کہ دادا بھی ہیں پیشہ سے ڈرائیور ہیں انہوں نے پہلی چار بیویوں کے انتقال کے بعد دو شادیاں او رکی تھیں۔اسی طرح کا ایک اور خاندان جان محمد کا ہے جو اپنے بڑے خاندان کی تفصیلات مردم شماری ٹیم کوبتانے کا انتظار کررہے ہیں۔
جان محمد کوئٹہ کے ساکن ہیں اور ڈاکٹر کے ساتھ پارٹ ٹائم کاروبار بھی کرتے ہیں جن کے 34بچے اور تین بیویاں ہیں۔ ان کا سب سے بڑا لڑکا 17سال کی عمر کا ہے۔