آئرش گلوکارہ شنیڈ اوکو نے اسلام قبول کیا ۔

 

ڈبلن : نوے کے دہے میں اپنے گانا نتھنک کمپیئر ٹویو سے شہرت کی بلندی پرپہنچنے والی فنکار ہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا نام تبدیل کر کے شہدا رکھ لیا ہے۔ ٹویئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے حوصلہ افزائی پر اپنے ساتھی مسلمانو ں کا شکریہ ادا کیا ۔ انہو ں نے اپنی اذان دیتے ہوئے بھی ایک ویڈیو شیئر کی ۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ شنبیڈ اونر نے مذہب کے بارے میں کھل کربات کی ہو ۔

گذشتہ سال انہوں نے قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے مگڈ آڈیوٹ رکھ لیا تھا ۔شنیڈاوکونر 1992ء میں امریکی ٹی وی چینل پربراہ راست نشر ہونے والے پروگرام میں پوپ کی تصویر پھاڑنے پر تنازع کا شکار رہ چکی ہیں۔اس کے سات کے بعد انہو ں نے فرانس کے ایک شہر میں چرچ کی پادری بن گئی تھیں ۔ شنیڈ سے پہلے بھی کئی شوبز کی دنیاکے کئی نامور فنکار اسلام قبول کرچکے ہیں۔