ایک اور چراغ بجھ گیا، مولانا واضح رشید ندوی کا انتقال

نہایت رنج والم کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ عالم اسلام کے مشہور ومقبول عالم دین، خاندان حسینی کے چشم و چراغ بےباک صحافی، ندوۃ العلماء کے معتمد تعلیم، صحیفہ الرائد کے رئیس التحریر، مجلہ البعث الاسلامی کے شریک ادارت، جنرل سکریٹری رابطہ ادب اسلامی، درجنوں عربی واردو کتابوں کے مصنف، مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی کے قابل وفاضل بھانجے اور ناظم ندوۃ العلماء وصدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا ورڈ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کے چھوٹے بھائی حضرت مولانا سید محمد واضح رشید حسنی ندوی کا آج 16 جنوری 2019 کو فجر کے وقت انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون.
اللہ تعالیٰ مولانا کی علمی ودینی خدمات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں مقام عطا کرے، آمین یا رب العالمین.

سیاست نیوز