ممبئی ۔ 29 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ’ وندے ماترم ‘ گیت پڑھنا کسی کی مرضی کا معاملہ ہے اور ایسا کرنے سے انکار کرنے والوں کو ’ مخالف قوم ‘ نہیں قرار دیا جاسکتا ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ پارلیمانی امور و اقلیتی امور نے تاہم کہا کہ اگر کوئی دانستہ طور پر وندے ماترم کی مخالفت کرے تو یہ مناسب نہیں اور ملک کے مفاد میں بھی نہیں ہوگا ۔ مہاراشٹرا اسمبلی میں کل اس وقت ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جب حکمراں بی جے پی ارکان اسمبلی نے سماج وادی پارٹی رکن ابوعاصم اعظمی کو تنقید کا نشانہ بنایا کیوں کہ انہوں نے مہاراشٹرا کے اسکولس اور کالجس میں وندے ماترم کے لزوم کی مخالفت کی تھی ۔