Sanctum کے زیراہتمام آج ویڈیو فلم ’برتھنگ وتھ لو‘ کی نمائش

حیدرآباد ۔ 4 مئی (سیاست نیوز) مڈوائیوز کی جانب سے چلائے جانے والے ایک اہم برتھ سنٹر، سینکٹم کے دس سال کی تکمیل پر اس کی تقاریب کے سلسلہ میں ایک ویڈیو فلم ’’برتھنگ وتھ لو‘‘ کو پیش کیا جارہا ہے۔ اس فلم کا آغاز انٹرنیشنل ڈے آف مڈوائف کے موقع پر 5 مئی کو ایل وی پرساد فلم لیابس، روڈ نمبر۔ 2، بنجارہ ہلز پر 2 بجے دن کیا جائے گا اور اس کے بعد ایک پیانل مباحثہ ہوگا۔
ڈاکٹر وجئے کرشنن ڈائرکٹر سینکٹم نیچرل برتھ سنٹر نے کہا کہ اس فلم کی نمائش کا مقصد بچہ کی پیدائش کے بارے میں ہماری انڈرسٹانڈنگ میں تبدیلی لانا ہے۔