استنبول۔4جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے منگل کے روز ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا جو معاہدہ کیا ہے اس معاہدہ کو برقرار رکھا جائے گا ۔ حالانکہ امریکہ کی جانب سے ترکی پر زبردست دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ روس سے S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم نہ کریں ۔ دریں اثناء اناتولو خبر رساں ایجنسی نے بھی رجب طیب اردغان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس کے ساھ ہم نے S-400 میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ کیا ہوا ہے اور اب اس معاہدہ کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ اس طرح اب ناٹو کے حلیف ممالک ترکی اور امریکہ کے درمیان S-400 میزائل سسٹم کی خریدی گلے کی ہڈی بن گیا ہے ۔