NEET-IIمیڈیکل و ڈینٹل داخلوں کیلئے کا 24 جولائی کو انعقاد

حیدرآباد 25 جون ( سیاست نیوز ) ملک گیر سطح پر میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کا قومی اہلیتی ٹسٹII ( نیٹ NEET-II ) آئندہ ماہ 24 جولائی کو منعقد ہوگا ۔ سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ (NEET-II) میں شرکت کیلئے 25 مئی سے درخواستیں داخل کرنے کا آغاز ہوا تھا اور درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ آج ختم ہوگئی ۔ بتایا گیا کہ نیٹ کے تعلق سے سپریم کورٹ کے احکام اور مرکزکے آرڈیننس کی روشنی میں نیٹ II آئندہ ماہ منعقد کیا جائیگا ۔ بورڈ نے تازہ معلومات کیلئے ویب سائٹ کا مشاہدہ کرنے امیدواروں سے خواہش کی ہے اور کہا کہ درخواستوں کے ادخال میں کچھ غلطیاں ہوگئی ہوں تو ان کو درست کرنے کا موقعہ فراہم کیا جائیگا ۔ اس سے استفادہ کرنے کی طلبا سے خواہش کی ۔ بورڈ عہدیداروں نے کہا کہ درخواستوں میں تبدیلیوں کیلئے مقررہ تاریخ کے بعد وئی اجازت نہیں دی جائیگی ۔