Mule Deer خچر ہرن

بچو! یہ شمالی امریکہ میں پایا جاتا ہے ۔ اس کے لمبے کان خچرکے کانوں سے مشابہت رکھتے ہیں ۔اس وجہ سے اسے خچر ہرن کہا جاتا ہے ۔ اس کی اوسط رفتار 35 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے ۔
Rabbit خرگوش
یہ ایک چھوٹا سا ممالیا  جانو رہے جس کی سات مختلف اقسام ہیں ۔ یہ دنیا کے تقریباً ہر علاقے میں پایا جاتا ہے ۔ اس کی رفتار 35  میل فی گھنٹہ ہے ۔
Thomson Gazelleغزال
یہ مشرقی افریقہ میں پایا جاتا ہے ۔ دوسینگھوں والے اس ہرن کے جسم پر بھورے اور کالے رنگ کی دھاریاں ہوتی ہے ۔اس کی رفتار 50 میل فی گھنٹہ ہے ۔
Grizzle Bearبھورا ریچھ
گرزلی ریچھ شمالی امریکہ میں پایا جاتا ہے ۔ اسے بھورا ریچھ بھی کہتے ہیں ۔ یہ زیادہ تر بالائی علاقوں میں ہی رہتا ہے ۔ اس کی اوسط رفتار 30 میل فی گھنٹہ ہے ۔
Lion ببر شیر
پوری دنیا میں جنگل کے بادشاہ کے نام سے مشہور ہے ۔ یہ شیر کے بعد دوسری بڑی بلی جانی جاتی ہے ۔ جنگل  کا سب سے بڑا جانور ہاتھی بھی اس کے شکار سے محفوظ نہیں ۔ ببر شیر کی رفتار 50 میل فی گھنٹہ ہے ۔
٭٭٭٭٭