MH17 میں ہلاک شدگان کی باقیات ملائیشیا پہنچ گئیں

کوالالمپور 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا ایئرلائنز کی پرواز MH17 میں ہلاک ہونے والے مسافروں کی باقیات ایک طیارے کے ذریعے کوالالمپور پہنچائی گئیں ہیں۔ اس موقع پر ملائیشیا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ 17جولائی کو مشرقی یوکرائن کے اوپر ممکنہ طور پر ایک میزائل کا نشانہ بننے والی ملائیشیا ایئرلائنز کی پرواز پر کْل 298 افراد سوار تھے۔ ان میں سے ملائیشین شہریوں کی تعداد 43 تھی۔ ملائیشیا ایئرلائنز کی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے ایمسٹرڈیم سے 20 ہلاک شدگان کی باقیات کو ملائیشیا پہنچایا گیا ہے۔