MH17 طیارہ کا نیا ویڈیو منظر عام پر

ربؤ ۔ /16نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملیشیاء ایرلائینس کے طیارہ MH17 حادثہ کے 4 ماہ بعد ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں یہ دکھایا گیا کہ مسافر بر دار طیارہ کس طرح شعلہ پوش ہوکر ایک گاؤں میں گرپڑا ۔ پہلے یہ سمجھا جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار طیارہ یوکرین کا فوجی طیارہ ہے ۔ ربؤ کی ایک شہری نے یہ ویڈیو لی ہے جس میں عوام کو چیخ و پکار کرتے دکھایا گیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ روس کی پشت پناہی کی حامل علحدگی پسند جنگجوؤں نے راکٹ فائر کئے جس کی وجہ سے یہ طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ۔ ماسکو میں سرکاری ٹیلی ویژن نے سیٹلائیٹ تصویر جاری کی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرین کے جنگی طیارے نے ملیشیائی طیارے کو مار گرایا لیکن حکومت امریکہ نے اسے مسترد کردیا اور اس تصویر کوفرضی قرار دیا ۔