key سیول انجینئرس آن لائن امتحان کی 24 ستمبر کو جاری

حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تحت سیول انجینئرس اے ای ای اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئرس کی 931 جائیدادوں پر تقررات کے لیے سی بی آر ٹی کمپیوٹر پر مبنی رکروٹمنٹ ٹسٹ میں 24,383 امیدواروں نے شرکت کی ۔ یہ دو سیشن میں صبح جنرل اسٹیڈیز اور دوپہر کے سیشن میں سیول انجینئرنگ ٹیکنیکل مضمون کا ٹسٹ تھا ۔ اس کی فائنل کلید (key ) 24 ستمبر کو جاری کی جائے گی ۔ اس مرتبہ کمپیوٹر ٹسٹ کی وجہ سے لمحہ آخر میں امیدواروں کو تیاری میں دشواریاں پیش آئیں ۔ ہدایات میں امیدواروں کو کیالکولیٹر کے استعمال کی اجازت دی لیکن امتحانی مرکز پر اس کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے سوالات حل کرنے میں کافی دشواری ہوئی ۔ مسلم 4 فیصد تحفظات پر عمل آوری سے بہ آسانی 37 جائیدادیں محفوظ ہیں ۔ اور او سی زمرہ اور دیگر تحفظات کے زمرہ سے مزید 33 جائیدادیں ملنے کے قوی امکانات ہیں ۔ انٹرویو کے لیے 1:2 کے تناسب سے منتخب کیا جائے گا۔ اور سیاست کے کیرئیر گائیڈنس پروگرام تمثیلی امتحان اور کوچنگ کے ثمر آور نتائج برآمد ہوں گے ۔۔