Indywood فلم ایوارڈس تقریب میں ڈائریکٹر سوہن رائے کو اعزاز

حیدرآباد۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈو ووڈ کے بانی و ڈائریکٹر سوہن رائے کو فلموں میں جدت پسندی میڈیا اور میڈیکل اور سمندری فیلڈس میں ان کی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ پہلے ہندوستانی ہالی ووڈ ڈائریکٹر ہیں، جن کی فلم کو آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ سوہن رائے نہ صرف ڈائریکٹر ہیں بلکہ جدت پسند تاجر، شاعر، قلم کار اور ماہر سماجی بھلائی شخصیت کے حامل ہیں۔ فوربس میگزین 2015ء اور 2016ء میں ان کو عرب ورلڈ میں ہندوستان کے چوٹی کے 50 تاجرین میں شامل کیا گیا تھا۔