حیدرآباد۔/5 ستمبر، ( سیاست نیوز) آئیکیا (IKEA) انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج سے اپنے اسٹور میں ترکاری بریانی اور سموسہ کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ گزشتہ دنوں ایک گاہک کی پلیٹ میں مبینہ طور پر پتنگا پایا گیا تھا۔ حال ہی میں قائم ہوئے آئیکیا اسٹور کی اس بدنظامی پر جی ایچ ایم سی نے نوٹس جاری کی تھی۔