IIایم ایم ٹی ایس مرحلہ کی تیاری

حیدرآباد 24 جنوری (این ایس ایس) ساؤتھ سنٹرل ریلوے جنرل منیجر ونود کمار یادو نے واضح کیا ہے کہ ایم ایم ٹی ایس کو یادگیر گٹہ تک وسعت دینے کے لئے سروے کا کام جاری ہے اور اپریل میں ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے۔ اُنھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اکٹوبر یا نومبر میں کام شروع ہوجائے گا۔ ایم ایم ٹی ایس مرحلہ II کے لئے سکندرآباد ۔ مولا علی ۔ گھٹکیسر کا جائزہ لینے کے بعد اُنھوں نے بتایا کہ جاریہ سال ڈسمبر میں تلاپور ۔ رامچندرا پورم لائن کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلہ کا کام 2018 ء میں مکمل ہوجائے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ محکمہ شہری ہوا بازی کے ساتھ بھی بات چیت کی جارہی ہے تاکہ ایم ایم ٹی ایس کو شمس آباد تک وسعت دینے میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔