واشنگٹن 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ نظم و نسق نے وفاقی عدالت سے کہاکہ وہ H-4 ویزا استعمال کنندگان سے کام کرنے کے اجازت ناموں کو واپس لینے اپنے فیصلہ پر آئندہ 3 ماہ کے اندر عمل کئے جانے کی توقع ہے۔ اس H-4ویزا سے ہندوستانی نژاد امریکی شہری زیادہ استفادہ کرتے ہیں۔ اس ویزا کو واپس لینے سے ہندوستانی خواتین پر بڑا اثر پڑے گا کیوں کہ انھیں اوباما دور حکومت میں بڑی راحت ملی تھی۔ امریکی سٹیزن شپ اینڈ ایمگریشن سرویس کی جانب سے یہ H-4 ویزا جاری کیا جاتا ہے۔ امریکہ میں ملازمت کرنے والے کسی بھی آئی ٹی پروفیشنل کی بیوی یا شوہر کو H-4 ویزا دیا جاتا ہے لیکن ٹرمپ نظم و نسق اس ویزا کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا اور یہ معاملہ عدالت میں زیردوران ہے۔