H-1B ویزا بردار ملازمین کو کم تنخواہ دینے والی کمپنی پر جرمانہ

واشنگٹن ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریڈمونڈ سے اپنی سرگرمیاں چلانے والی ایک آئی ٹی اسٹافنگ کمپنی کو اپنے
H-1B 12
ویزا بردار ملازمین کو
3,00,000 امریکی ڈالرس ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ کمپنی پر الزام ہیکہ اس نے 12 ملازمین کو ان کی طے شدہ تنخواہ ادا نہیں کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ٹی اسٹافنگ کمپنی پر
45000 ڈالرس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یو ایس ڈپارٹمنٹ آف لیبرویج اینڈ آور ڈیویژن
(WHD)
نے اپنی تحقیقات کے دوران کمپنی کو جس کے دفاتر ہندوستان کے شہر بنگلور اور حیدرآباد میں بھی ہیں، کو
H-1B
ویزا پروگرام کے تحت اپنے گیسٹ ورکرس کو طے شدہ تنخواہ سے کم ادائیگی کا مرتکب پایا جس کے بعد پیوپل ٹیک گروپ کو ہدایت کی گئی ہیکہ وہ اپنے 12 ملازمین کو 309,914 امریکی ڈالرس ادا کرے جبکہ کمپنی پر 45,564 امریکی ڈالرس کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔