واشنگٹن ۔ 24 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ انتظامیہ اب یہ منصوبہ بندی کررہا ہے کہ
H-1B
ویزا برداروں کے شوہر یا بیوی کو غیرقانونی طور سے ملازمت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ایک اعلیٰ سطحی وفاقی ایجنسی کے عہدیدار نے قانون سازوں کو یہ بات بتائی ۔ اگر ایسا ہوا تو اس کے ہزاروں ہندوستانیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ سابق امریکی صدر براک اوباما کے زمانے کے قانون کو ختم کرنے سے H-4 ویزا رکھنے والے زائد از 70,000 افراد متاثر ہوں گے جن کے پاس ورک پرمٹس موجود ہیں۔ یاد رہے کہ
H-4
ویزا دراصل
H-1B
ویزا برداروں کے شوہروں یا بیویوں کو جاری کیا جاتا ہے جن میں اکثریت ہندوستان سے تعلق رکھنے والی بہترین پروفیشنلس ہنرمندوں کی ہے ۔ انھوں نے یا تو اپنے شوہر یا بیوی کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کیلئے سابق اوباما انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک خصوصی حکمنامہ کے ذریعہ مذکورہ ویزا
(H-4)
حاصل کیا تھا ۔