GSAT-16 داغنے کا پروگرام ملتوی

بنگلور ۔ /4 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے نئے کمیونیکیشن سیٹلائیٹ GSAT-16 کو فرنچ گویانا میں کونرو سے ایرین اسپیس راکٹ کے ذریعہ داغے جانے کا پروگرام خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ اسرو نے آج رات بتایا کہ یہ سیٹلائیٹ جمعہ کو 02.08 بجے بورڈ ایرین 5 VA221 راکٹ سے داغا جانے والا تھا ۔ راکٹ داغنے کے مقام کونرو میں خراب موسم کی وجہ سے یہ پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے ۔