اسلام آباد ۔ 3مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ اگر امریکہ متفقہ فنڈس کی فراہمی میں ناکام ہوجائے تو وہ دیگر ملکوں سے F-16 جیٹ طیارے خرید لے گا۔ یہ بیان ان اطلاعات کے پس منظر میں ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم میں سے 700 ملین ڈالر کی معاملت کیلئے فنڈ کی فراہمی سے قاصر ہونے کا اظہار کیاہے ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ کانگریس کی طرف سے ایسی رکاوٹ پاکستان کو دیگر ملکوں سے رجوع ہونے کیلئے مجبور کرسکتی ہے۔ انہوں نے ایک سمینار کے موقع پر کہا کہ اگر امریکہ سے فنڈ کا انتظام نہیں ہوتا ہے تو پاکستان F-16 طیارے کسی دیگر ملک سے خرید لے گا۔