DEECET کا 15جون کو انعقاد

حیدرآباد۔/11جون، ( پریس نوٹ ) ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق DEECET کامن انٹرنس ٹسٹ کا 15جون 2014کو انعقاد عمل میں آئے گا۔ اوقات10:30تا12:30 بجے دن رہیں گے۔ امیدواروں سے ہال ٹکٹ کے ساتھ ایک گھنٹہ پہلے امتحان ہال پہنچ جانے کی خواہش کی گئی ہے۔ مقررہ اوقات کے بعد کسی کو بھی امتحان گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔