حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مسٹر سریش چتوری وائس چیرمین و مینجنگ ڈائرکٹر سرینواسا ہٹچریز لمٹیڈ بحیثیت چیرمین سی آئی آئی آندھرا پردیش برائے 2015-16 منتخب ہوئے ہیں ۔ مسٹر جی ایس شیوکمار ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، میپل سافٹ ویر پرائیوٹ لمیٹیڈ وائس چیرمین ہوں گے ۔ نئے آفیس بیررس کا انتخاب سی آئی آئی آندھرا پردیش اسٹیٹ کونسل کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ ان کے گروپ کی فلیگ شپ کمپنی سرینواسا ہٹچریز لمٹیڈ شامل فہرست کمپنی ہے اور ریاست آندھرا پردیش میں پولٹری بریڈنگ میں مارکیٹ لیڈر ہے ۔ مسٹر چتوری سی آئی آئی کے سرگرم کارکن ہیں اور سی آئی آئی آندھرا پردیش انٹرم کونسل کے پہلے نامزد کردہ چیرمین ہیں ۔ مسٹر شیو کمار آندھرا پردیش میں سی آئی آئی کے بہت ہی سرگرم کارکن ہیں ۔ اس کے علاوہ طویل عرصہ سے سی آئی آئی اے پی آئی ٹی کے پیانل کنوینر ہیں ۔۔