میانمار میں فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر ظالمانہ سلوک کے الزامات کے بیچ ہندوستان نے 1300 روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش واپس بھیج دیا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی اب پوری دنیا میں مخالفت ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہندوستان پر بین الاقوامی قوانین کا احترام نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
انٹر سیکٹر کو آرڈینیشن گروپ (آئی ایس سی جی) کے ترجمان این بوس کے مطابق تین جنوری سے روہنگیا مسلمانوں کا بنگلہ دیش پہنچنا تیز ہو گیا ہے۔ ابھی تک کی رپورٹ کے مطابق اس سال اب تک 300 خاندانوں کے تقریبا 1300 لوگوں کو ہندوستان کی جانب سے بنگلہ دیش بھیجا جا چکا ہے۔
آئی ایس سی جی میں اقوام متحدہ کی متعدد ایجنسیاں اور دیگر غیر ملکی انسانی ادارے شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سرحد پار کر کے بنگلہ دیش آئے لوگوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور کاکس بازار بھیجا جا رہا ہے۔ کاکس بازار جنوبی بنگلہ دیش کا ایک حصہ ہے جہاں دنیا کا سب سے بڑا پناہ گزیں کیمپ ہے۔ غور طلب ہے کہ ہندوستان میں غیر قانونی طور سے داخل ہونے کے الزام میں 2012 سے جیل میں بند سات روہنگیا مسلمانوں کو پولیس نے آسام -میانمار بارڈر پر بھیج دیا ہے۔
You must be logged in to post a comment.