APSCHEکی برقراری کیلئے سپریم کورٹ کی اجازت

حیدرآباد۔/13مئی، ( این ایس ایس ) سپریم کورٹ نے آج آندھرا پردیش حکومت کو اجازت دی ہے کہ وہ حیدرآباد میں APSCHE کو برقرار رکھے۔ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے برعکس یہ ادارہ حیدرآباد میں اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا۔ لیکن سپریم کورٹ نے رولنگ دی کہ ہائیر ایجوکیشن کونسل حیدرآباد میں اپنی سرگرمیاں برقرار رکھ سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو بھی احکامات جاری کرتے ہوئے امتحانات کے انعقاد کی اجازت دی ہے۔