AIPMT-2015 کا 25 جولائی کو دوبارہ انعقاد

نئی دہلی 23 جون (سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا پری میڈیکل اینڈ پری ڈینٹل ٹسٹ (AIPMT)2015 کا 25 جولائی کو دوبارہ انعقاد عمل میں آئے گا ۔ سی بی ایس ای نے آج یہ بات بتائی ۔ سپریم کورٹ نے 3 مئی کو منعقدہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کے الزامات کی بناء دوبارہ ٹسٹ منعقد کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ عدالتی فیصلہ کی تعمیل کرتے ہوئے سی بی ایس ای نے 25 جولائی بروز ہفتہ دوبارہ ٹسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس امتحان کیلئے تازہ درخواستیں اصول نہیں کی جائیں گی اور یہ صرف ان امیدواروں کے لئے دوبارہ ٹسٹ ہوگا جنہوں نے پہلے شرکت کی ہے ۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہیکہ وہ اپنے ای میل اور دیئے گئے موبائیل نمبرس کو کارکرد رکھیں تا کہ سی بی ایس سی کی وقفہ وقفہ سے جاری کی جانے والی ہدایات سے باخبر رکھا جاسکے ۔ اس کے علاوہ تفصیلات www.aipmt.nic.inپر بھی ملاحظہ کی جاسکتی ہے ۔