A320 طیاروں کیلئے ایرانڈیا کا کویت کی کمپنی سے سمجھوتہ

نئی دہلی ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام)قومی ایرلائینس ادارہ ایرانڈیا نے کویت کی ایک لیزنگ کمپنی سے 14نئے A320 ایربس طیارے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ چھوٹے حجم کے قدیم طیاروں کو ایندھن کی بچت کرنے والے عصری ٹکنالوجی پر مبنی جدید طیاروں کے ذریعہ تبدیل کیا جاسکے ۔ ایرانڈیا کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کویت کے ایک ایرکرافٹ لیزنگ ادارہ کے ساتھ چند ماہ قبل جدید انجن ایشن کے تحت 14 طیاروں کے حصول کے لئے ایک سمجھوتہ کیا گیا ۔