سلیگڑی ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سلیگڑی کے قریب ایک پرانا پل منہدم ہوگیا جس میں ٹرک ڈرائیور زخمی ہوا۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ مغربی بنگال میں پل منہدم ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ تین دن قبل بھی ایک پل گر گیا تھا جس میں تین افراد ہلاک 24 زخمی ہوئے تھے۔ یہ پل سلیگڑی کے علاقوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا تھا۔ گورنر نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ کولکتہ میں ایک کے بعد ایک پلوں کا انہدام تحقیق طلب ہے۔